8 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:31
بلائنڈ ٹیم کے کپتان ذیشان کی تیزاب پینے کے بعد طبیعت خرا ب
اے آر وائی - پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کی تیزاب پینے کے بعد طبیعت خرا ب ہوگئی اور انہیں بنگلور کے اسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ان دنوں بنگلور میں بلائنڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کھیل رہی ہے۔ پاکستان بلائنڈ ایسوسی ایشن کے صدر سلطان شاہ کے مطابق ذیشان نے ناشتے کی ٹیبل پر رکھی پانی کی بوتل سے پانی پیا لیکن مبینہ طور پر اس بوتل میں تیزاب تھا۔
ذیشان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لیجایا گیا۔ ہوٹل انتظامیہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک ذیشان کی طبیعت بہتر ہو رہی تھی۔