8 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:0
کولکتہ ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم 523 رنز پر آوٴٹ
اے آر وائی - بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم پانچ سو تئیس رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں دوسو سات رنز کی برتری حاصل کرلی۔ کولکتہ ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے نامکمل اننگز پانچ سو سات رنز چھ کھلاڑی آوٴٹ سے شروع کی۔
انگلینڈ کے بقیہ چار کھلاڑی صرف سولہ رنز کا اضافہ کرسکے اور پوری ٹیم پانچ سوتئیس رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔میٹ پرائر نے اکتالیس اور گریم سوان نے اکیس رنز بنائے۔ بھارت کے اوجھا نے چار اور ایشون نے تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔