تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:2

مائیکل کلارک کی شین وارن سے ٹیسٹ میں واپسی کی درخواست

اے آر وائی - آسٹریلیاکے کپتان مائیکل کلارک نے لیگ اسپنر شین وارن سے ٹیسٹ میں واپسی کی درخواست کی ہے۔ بگ بیش ٹوئنٹی ٹوئنٹی لیگ کے افتتاحی پریس کانفرنس میں مائیکل کلارک نے کہاکہ شین وارن پانچ سال قبل ریٹائرہوئے تھے اور وہ اسی وقت سے ماسٹر لیگ اسپنر سے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کیلئے کہتے رہے ہیں۔



آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو اب بھی شین وارن کی ضرورت ہے۔ تینتالیس سالہ شین وارن نے گذشتہ ہفتے ٹوئٹر پر پیغام میں کہاتھاکہ وہ آئندہ سال انگلینڈ کیخلاف ہوم اور اوے ایشیز سیریز کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر غور کررہے ہیں تاہم بعد میں انہوں نے واضح کیا کہ انکی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اب کوئی امکان نہیں ہے۔





متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.