تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:0

ہاکی چیمپئنزٹرافی, پاکستان نے بھارت کو3-2سےشکست دیدی

اے آر وائی - ہاکی چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس نے بھارت کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔



آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری چیمپیئنز ٹرافی ہاکی میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔ چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نیدرلینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا تھا۔



پاکستان نے اولمپک چیمپیئن جرمنی کو کوارٹر فائنل میں شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ بھارت نے بیلجئیم کو شکست دی کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ ہر سال دنیا کی بہترین ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے اور اس کا آغاز پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انیس سو اٹھہتر میں کیا تھا۔ پاکستان اب تک تین بار چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ جیت چکا ہے جبکہ آسٹریلیا بارہ، جرمنی نو اور نیدرلینڈ آٹھ بار چیمپیئنز ٹرافی حاصل کر چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.