تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:11

ذیشان عباسی کی حالت بہتر،اہم میچز میں شرکت کرینگے

اے آر وائی - پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ذیشان عباسی کو گذشتہ روز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ٹورنامنٹ کے اہم میچز میں شر کت کریں گے۔



بھارت میں جاری بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستان ٹیم کے کپتان ذیشان اشرف نے گذشتہ روز ناشتے کی ٹیبل پر پڑے فینائل کو پانی سمجھ کر پی لیا گیا۔جس وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کرناپڑا۔جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔بھارت کی جانب سے اس واقعے پر تحریری طور پر معافی مانگی گئی جو پاکستان نے قبول کرلی۔



پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ ذیشان کی حالت اب بہتر ہے وہ آج سری لنکا کیخلاف میچ میں شریک نہیں ہونگے۔لیکن سیمی فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔انہوں نے توقع ظاہرکی کہ بلائنڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.