9 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:0
نیشنل ٹی 20:فائنل میں لاہور لائنز اورفیصل آبادوولفز کاٹکرائو
اے آر وائی - قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل آج لاہور لائنز اورفیصل آباد وولفز کے درمیان کھیلا جائیگا۔ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق وولفز اور ٹی ٹوئنٹی قائد محمدحفیظ لائنز کی قیادت کررہے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں بہاولپور اسٹیگز کی ٹیم کو ٹاس جیت فیلڈنگ کرنا مہنگا پڑا۔ لاہور لائنز نے مقررہ بیس اوورز میں دو سو گیارہ رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کردیا۔ اوپنر احمد شہزاد کی سنچری اہم رہی۔ جواب میں بہاولپور اسٹیگز کی پوری ٹیم ایک سو ساٹھ رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
دوسرے سیمی فائنل میں ملتان ٹائیگرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے صرف ایک سو بیس رنز کا ٹارگٹ دے سکی ، جس کو فیصل آباد وولفزنےانیسویں اوورمیں حاصل کر لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔