تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:1

پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

اے آر وائی - پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ کے آخری راؤنڈ میچ میں اٹلی کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ بھارتی ریاست پنجاب میں جاری کبڈی ورلڈ کپ کے گروپ سی سے پاکستان نے سرفہرست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔



آخری گروپ میچ میں پاکستان نے اطالوی ٹیم کو بیس کے مقابلے میں ساٹھ پوائنٹس کے فرق سے ہراتے ہوئے ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔ پاکستانی کھلاڑی شفیق بٹ نے پندرہ،وقاص بٹ نے بارہ اور اکمل ڈوگر نے نو پوائنٹس حاصل کیے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان چھ پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے۔ اٹلی دوسرے نمبر پر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.