تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:21

بلائنڈ ٹی20 کپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ برقرار

اے آر وائی - ورلڈ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر مسلسل ساتویں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

بنگلور میں جاری بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے راؤنڈ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو نو وکٹوں سے شکست دی ہے۔ پاکستانی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہے۔



سری لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سینتالیس رنز بنائے۔ دیش پرائیا انتالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ انیس جاوید نے دو وکٹیں حاصل کیں۔



جواب میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ہدف نو اوور کھیلتے ہوئے صرف ایک وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔ محمد ظفر باؤن اور علی مرتضی اننچاس رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان اگلےمقابلے میں نیپال سے صف آراء ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.