9 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:1
دورہ بھارت، پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان پیر کو متوقع
اے آر وائی - دورہ بھارت میں شامل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔ چیف سلیکٹر اقبال قاسم کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹی ٹوئنٹئ کے دوران کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا ہے۔ کوچ ڈیو واٹمور، دونوں فارمیٹ کے کپتان محمد حفیظ اور مصباح الحق سے ٹیم کے انتخاب کیلئے مشاورت کرلی گئی ہے۔
آخری میٹنگ کے بعد حتمی فہرست چیئرمین پی سی بی کو منظوری کیلئے پیش کی جائیگی جسکے بعد ٹیم کا اعلان ہوگا۔ دورہ بھارت میں پاکستان کرکٹ ٹیم دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔