تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:23

تاحیات پابندی کیخلاف دانش کنیریاکی اپیل کی سماعت آج

اے آر وائی - ای سی بی کی جانب سے عائد تاحیات پابندی کیخلاف پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا کی اپیل کی سماعت آج انگلینڈ میں شروع ہورہی ہے۔ دانش کنیریا پر انگلش کاؤنٹی ایسیکس کیلئے کھیلتے ہوئے اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں جون میں پابندی عائدکی گئی تھی۔



ان پر ایک لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق اس پابندی کا اطلاق پوری دنیا میں ہرطرز کی کرکٹ پر ہوتا ہے۔ دانش کنیریا کے پاس خود کو کلیئر کرانے کا یہ آخری موقع ہے۔ ان کی اپیل کی سماعت ایک رکنی بینچ کررہا ہے جس کے سامنے دانش کنیریا اپنے وکیل کے ساتھ پیش ہوں گے۔



اپیل میں ناکام ہونے کی صورت میں دانش کنیریا کو جرمانے کے علاوہ کیس کے اخراجات بھی اداکرنا پڑیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.