10 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:32
پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ جلد بحال ہوگی، ذکاء اشرف
اے آر وائی - چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کی شاندار انعقاد پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ بھی جلد بحال ہوگی۔
قومی ٹی ٹوئنٹی فائنل کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذکاء اشرف نے کہاکہ ٹورنامنٹ کے شاندار اور پرامن انداز میں انعقاد سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ملک ہے اور یہاں کے عوام کھیل سے محبت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دوہزار تیرہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا سال ہوگا۔ پاکستان پریمیئر لیگ انعقاد سے پاکستان کے سونے کرکٹ میدان آباد ہوں گے اور غیر ملکی ٹیموں کو یہاں آکر کھیلنے کی ترغیب ملے گی۔ کئی ٹیموں سے اس بارے میں مذاکرات جاری ہیں۔