10 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:52
بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز واحد ٹی ٹوئنٹی میں آج مد مقابل
اے آر وائی - بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم آج واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے ڈھاکا میں مد مقابلہ ہونگی۔ ون ڈے سیریز میں تین دو کی فتح کے بعد میزبان بنگلہ دیش کا مورال بلند ہے اور کپتان مشفیق الرحیم نے ٹی ٹوئنٹی میچ بھی جیتنے کا عزم ظاہر کیاہے۔
زخمی مشرفی مرتضی کی شرکت مشکوک ہے۔ ہارڈ ہٹر ضیاالرحمن کے ڈیبیو کا امکان ہے۔ویسٹ انڈین ٹیم میں چار آل راؤنڈر شامل کئے جائیں گے۔آخری ون ڈے میں پچیاسی رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے کیرن پولارڈ ،کرس گیل کیساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔