تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 18:3

واحد ٹی ٹوینٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 18 رنز سے ہرادیا

اے آر وائی - ویسٹ انڈیز نے سیریز کے واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں بنگلہ دیش کو اٹھارہ رنز سے شکست دے دی۔ شیر بنگلہ اسٹیڈیم میر پور میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹ پر ایک سو ستانوے رنز بنائے۔ مارلون سیموئلز نے پچاسی رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ڈیرن براوو اکتالیس رنز نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے روبیل حسین نے دو وکٹیں لیں۔



جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم ایک وکٹ پر ایک سو اناسی رنز ہی بناسکی۔ تمیم اقبال اٹھاسی اور محمود اللہ چونسٹھ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.