11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:49
معافی کے باوجود اثرات اب تک باقی، عبدالرزاق
اے آر وائی - قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں جادوئی پرفارمنس بھی عبدالرزاق کو ٹیم کا حصہ نہ بناسکی۔ رزاق کی غصہ سے بھری پریس کانفرنس کے تمام تر دعووٴں کے باوجود اثرات اب تک برقرار ہیں۔ شائقین کو ڈر ہے آپس کی چپقلش دورہ بھارت کے دوران پاکستان ٹیم کو نقصان پہنچائے گی۔
لاہور میں 7 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد بھی ہوا وہی جس کا ڈر تھا۔ عبدالرزاق دورہ بھارت کے لئے جگہ نہیں بناسکے۔ جواز یہ ہے کہ عبدالرزاق بزرگ ہیں تاہم اتنے ہی بزرگ شاہد آفریدی کو تجربہ کی بنا پر کھلایا جارہا ہے۔
قومی ٹی 20میں ہی عبدالرزاق نے میچ کی آخری 3گیندوں پر 14کااسکور بناکر 6دفعہ کی فاتح سیالکوٹ اسٹالین کو تاریخ میں پہلی بار ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔ اور تو اور مخالف کپتان بھی ان کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔
شعیب ملک لمیٹڈ اوورز ہوں یا ٹی ٹوئنٹی عبدالرزاق دو دھاری تلوار ہیں لیکن کپتان کے خلاف نکالی گئی دل کی بھڑاس شاید انہیں نظر انداز کرنے کی وجہ بنی۔ عبدالرزاق پی سی بی نے بقول چوہدری شجاعت معاملے پر فوراً مٹی ڈال دی اور فریقین میں صلح کرادی تاہم مٹی پوری طرح ڈلی نہیں اور شائقین کو ڈر ہے کہ اس معاملے میں کہیں پاکستان کرکٹ کو نقصان نہ ہوجائے۔