تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:18

انڈو پاک سیریز، پاکستانی ٹیم کب اور کہاں میچزکھیلے گی

اے آر وائی - پاکستان کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بھارت کی سرزمین پر دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے بائیس دسمبر کو سرزمین ہند پر قدم رکھے گی۔



آخر کار شائقین کرکٹ کی دلی خواہش پوری ہونے کے قریب ہے۔۔ اور اب پاکستانی ٹیم پانچ سالہ انتظار کے بعد دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے بائیس دسمبر کو بھارت کی سرزمین پر قدم رکھے گی۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کا سامنا کرنے کیلئے بے چین اور شائقین کی دھڑکنیں تیز ہوگئی ہیں۔



پاک بھارت سیریز کی میزبانی کے فرائض پانچ شہروں کے اسٹیڈیمز انجام دیں گے۔ شیڈول کے مطابق پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پچیس دسمبر کو بنگلور اور دوسرا میچ ستائیس دسمبر کو احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔ پھر دونوں ٹیمیں دہلی کا رخ کریں گی جہاں تیس دسمبر کو ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔



نئے سال کے آغاز کے بعد تین جنوری دوہزار تیرہ کو پاک بھارت ٹیمیں دوسرے مقابلے کیلئے کولکتہ میں صف آراء ہوں گی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ چھ جنوری کو چنائی میں ہوگا۔ سرزمین ہند پر پاکستانی ٹیم جیت کا عزم جبکہ دونوں ممالک کے شائقین نہ ختم ہونے والے کرکٹ تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.