تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:59

چیمپیئنز ٹرافی : کارکردگی کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی آج واپسی

اے آر وائی - آسٹریلیا میں چیمپیئنز ٹرافی کے وکٹری اسٹینڈ پر آنے کے بعد قومی ہاکی ٹیم آج شب وطن واپس پہنچ رہی ھے۔ چیمپیئنز ٹرافی میں قومی ہاکی ٹیم نے توقعات سے بڑھ کر کارکردگی پیش کی۔



قومی ہاکی ٹیم نے میلبورن میں ہونیوالی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دےکر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جو دو ہزار چار کے بعد کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں اسکی بہترین کارکردگی تھی۔



قومی ہاکی ٹیم آج شب لاہور پہنچے گی جہاں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اسکے استقبال کی شااندار تیاریاں کی ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر اختر رسول نے ٹیم کی کارکردگی کو شاندار قرار دیا اور توقع ظاہر کی ھے کہ ٹیم دو ہزار چودہ کے عالمی کپ میں بھی بہترین کارکردگی دکھائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.