11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:1
ناقابل شکست پاکستانی بلائنڈ ٹیم کا ٹکراؤ کل انگلینڈ سے ہوگا
اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کا سیمی فائنل راؤنڈ بدھ کو کھیلا جائیگا۔ ناقابل شکست پاکستانی ٹیم کا ٹکراؤ انگلینڈ سے ہوگا۔ میزبان بھارت کا سامنا سری لنکن ٹیم کریگی۔
بنگلور میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان نے مسلسل آٹھ میچز میں ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ آخری گروپ میچ میں قومی بلائنڈ ٹیم نے نیپال کیخلاف دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔
بلائنڈ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی بھی صحت یاب ہونے کے بعد ایکشن میں دکھائی دینگے۔ دوسرے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم بھارت اور سری لنکا مدمقابل ہونگے۔