11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 19:0
محمد آصف کو ایک کروڑ روپے نقد انعام دینے کی منظوری
اے آر وائی - وفاقی حکومت نے عالمی اسنوکر چیمپیئن شپ جیتنے والے محمد آصف کو ایک کروڑ روپے نقد انعام دینے کی منظوری دے دی ہے۔ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے وفاقی وزیر میر ہزار خان بجارانی آئندہ چند روز میں ایک تقریب میں محمد آصف کو انعامی رقم سے دیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے عالمی چیمپیئن محمد آصف کے لئے ایک کروڑ روپے نقد انعام دینے کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوائی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کو بھی نقد انعامات دیئے جائیں گے۔