تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 19:41

ایف آئی ایچ کی نئی رینکنگ:پاکستان 9ویں سے 5ویں نمبر پر آگیا

اے آر وائی - انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے نئی رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں چیمپینز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کی چار درجے ترقی ہوئی ہے، جو اب نویں سے پانچویں نمبر پر آگئی ہے ۔



چیمپیئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ جیتنا قومی ٹیم کے لئے نیک شگون ثابت ہوا۔جو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے جاری ہونے والی نئی رینکنگ چار درجے ترقی کرکے نویں سے پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے ۔ نئی رینکنگ کے مطابق اولمپک چیمپیئن جرمنی بددستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔



چیمپیئنز ٹرافی میں سونے کا تمغہ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم دوسرے نمبر پر قابض ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی نیڈرلینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم چوتھی پوزیشن پر ہے۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان سے شکست کھانے والی بھارتی ٹیم ایک بار پھر ٹاپ ٹین ٹیموں میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.