12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:21
باکسنگ:عامرخان کا 15دسمبر کوکارلوس مولینا سے مقابلہ
اے آر وائی - پاکستانی نژاد برٹش باکسر عامر خان نے پندرہ دسمبر کو باکسنگ رنگ میں واپسی ہورہی ہے۔لاس اینجلس میں عامر خان کا مقابلہ کارلوس مولینا سے ہوگا۔ جولائی میں عامر خان کو امریکی باکسر ڈینی گارسیا نے شکست دی تھی۔
کیریئر کی چھبیس فائٹس میں عامر خان نے اٹھارہ ناک آؤٹ سمیت تئیس فتوحات حاصل کی ہیں۔ لاس اینجلس میں پریس کانفرنس میں عامر خان نے کہاکہ دو ناکامیوں کے بعد کارلوس سے فائٹ ان کے کیریئر میں بہت اہمیت اختیارکرگئی ہے۔
انہوں نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے اور نئی کوچنگ ٹیم کے ساتھ بہت محنت کی ہے۔وہ مقابلے جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔جس کے بعد وہ بتدریج کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔