12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:52
بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ آج 31برس کے ہوگئے
اے آر وائی - بھارت کے مایہ ناز آل رائونڈر یوراج سنگھ آج اپنی اکتیس ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ کینسر سے نجات کے بعد یہ یوراج سنگھ کی پہلی سالگرہ ہے۔ بھارتی آل راؤنڈ ر یوراج سنگھ آج اکتیس برس کے ہوگئے۔ یوراج سنگھ نے بارہ دسمبرانیس سواکیاسی کو جنم لیا انکی اکتیسویں سالگرہ منفرد دوہزار بارہ کے بارہویں مہینے کے بارہویں تاریخ کوہورہی ہے۔
کینسر سے جنگ جیتنے کے بعد یوراج سنگھ پہلی سالگرہ منارہے ہیں۔اس موقع پر ٹوئٹرپیغام میں انہوں نے پرستاروں سے کینسرکیخلاف مہم میں ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔ دوہزار میں ون ڈے میچ سے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کیا۔ پہلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں چھ چھکالگاکریوراج سنگھ دنیابھر میں شہرت حاصل کی۔ یوراج سنگھ ورلڈکپ دوہزار گیارہ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
رواں سال کے آغاز پر کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے۔ فروری،مارچ میں بوسٹن میں کیموتھراپی کے عمل سے گزرکر انہوں نے کینسر سے جنگ جیتی اور اپریل میں بھارت واپس آئے۔ کینسر سے صحتیابی پرانکی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی ستمبر میں کیویز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوئی۔انگلینڈ کیخلاف جاری ہوم سیریز کے ابتدائی تین ٹیسٹ میں یوراج سنگھ شامل تھے لیکن چوتھے ٹیسٹ کیلئے انہیں ڈراپ کردیا گیا ہے۔