تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:1

بلائنڈ ٹی 20 کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کل ٹکرائیں گے

اے آر وائی - ورلڈ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان اور میزبان بھارت کے درمیان جمعرات کو بنگلور میں کھیلا جائیگا۔ بھارت کے شہر بنگلور میں جاری بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے فائنل تک ناقابل شکست رہنے کاریکارڈ برقرار رکھا۔



سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹ پرایک سو اکیاسی رنز بنائے۔ میتھیوڈین اکسٹھ رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔انگلینڈ کے سات کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔کپتان ذیشان عباسی فٹنس کی بحالی پر میچ میں شریک ہوئے اور انہوں نے ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ پاکستان بلائنڈ ٹیم نے محمداکرم کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت ایک وکٹ کھوکر ہدف حاصل کرلیا۔



دوسرے سیمی فائنل میں میزبان بھارت نے سری لنکا کو ایک سو انیس رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.