تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 18:47

کبڈی ورلڈ کپ:پاکستان کینیڈا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

اے آر وائی - پاکستان کبڈی ٹیم نے کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں کینیڈا کو شکست دے دی ۔



بھارتی شہر بھٹنڈا میں ہونے والے سیمی فائنل میں پاکستان کبڈی ٹیم نے کینیڈا کی ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی۔ فاتح ٹیم نے شروع ہی سے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرکے برتری قائم کرلی تھی۔ کینیڈا کے کھلاڑیوں نے کوشش کی لیکن پاکستانی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کو حاوی نہ ہونے دیا اور میچ ستائیس کے مقابلے میں تریپن پوائنٹس سے جیت لیا۔



اس فتح کے ساتھ پاکستان ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے, جہاں اس کا مقابلہ ہفتے کو میزبان بھارت سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.