13 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:40
لاہور میں اپنی طرز کے پہلے اسپورٹس کیفے کا افتتاح
اے آر وائی - لاہور میں اپنی طرز کے پہلے اسپورٹس کیفے کا افتتاح ہوا جس میں عالمی اسنوکر چیمپیئن محمد آصف سمیت ملک کی نامور اسپورٹس اور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ لاہور میں مختلف انڈور گیمز کے ساتھ اپنی طرز کے پہلے اسپورٹس کیفے کا افتتاح ہوا۔
ا سنوکر کے عالمی چیمپیئن محمد آصف اور ہاکی اسٹار محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیوں کے فروغ سے نوجوان نسل اپنا وقت مثبت سرگرمیوں میں صرف کرے گی۔
ہاکی اسٹار کھلاڑی ہی نہیں کیفے کو دیکھنے کے لئے آنے والے فنکاروں کو بھی اس سے امیدیں وابستہ ہیں۔ کیفے میں آنے والے شرکا کہنا تھا کہ وہ کیفے میں کھیلوں کے ساتھ کھانا کو بھی انجوائے کرسکتے ہیں۔
واکس پاپس کیفے کے مالک علی کا کہنا ہے کہ شیشہ کلب کے مقابلے میں انہوں نے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کیفے کا آغاز کیا۔