13 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:1
ناگپور ٹیسٹ: ٹاس جیت کر انگلینڈ کی بیٹنگ جاری
اے آر وائی - بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ دونوں ٹیموں نے تیسرے ٹیسٹ کی ٹیموں میں دو، دو تبدیلیاں کی ہیں۔ بھارت نے وریندر جڈیجا اور انگلینڈ نے جوئے روٹ کو ٹیسٹ کیپ دی۔
پیوش چاولہ اور ٹم بریسنن کی میزبان اور مہمان ٹیم میں واپسی ہوئی۔ انگلینڈ کی ابتدا مایوس کن انداز میں ہوئی۔سولہ رنز پر انگلینڈ کے دونوں اوپنر پویلین لوٹ گئے۔
ایشانت شرما نے کپتان ایلسٹرکک کو ایل بی ڈبلیو اور نک کامپٹن کووکٹ کیپر دھونی کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔جوناتھن ٹروٹ اور این بیل نے لنچ کے وقفے تک مزید کسی نقصان کے انگلینڈ کا اسکور اکسٹھ رنز تک پہنچادیا۔دونوں کھلاڑی اٹھائیس اٹھائیس رنز پر ناٹ آوٴٹ ہیں۔