تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:12

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

اے آر وائی - آسٹریلیا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعہ سے ہوبارٹ میں شروع ہورہاہے۔ رکی پونٹنگ کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ ہے۔ فلپ ہیوز ٹیم میں پونٹنگ کی جگہ لیں گے۔جنوبی افریقہ سے پرتھ ٹیسٹ ہارنے والی ٹیم میں شامل مچل جونسن کی جگہ اسپنر نیتھن لیون کی واپسی ہوگی۔کپتان مائیکل کلارک نے بہترین کارکردگی پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔



جے وردنے،دلشان اور سنگاکاراکی موجودگی میں سری لنکاکی بیٹنگ بیحد مضبوط ہے لیکن ان کا پیس اٹیک انتہائی کمزور ہے۔ ٹیم کی امیدوں کا مرکز گذشتہ بارہ ماہ میں دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے رنگاناہیراتھ سے وابستہ ہیں۔بطور کپتان یہ مہیلا جے وردنے کی آخری سیریز ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.