تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:50

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل: بھارت نے پاکستان کو30رنزسے ہرادیا

اے آر وائی - بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو تیس رنز سے ہرادیا اور پہلا بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بن گیا۔ بنگلور میں جاری بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کوشکست دی اور بھارت نے سری لنکا کوہرایا۔



فائنل میں بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پردو سو اٹھاون رنز بنائے۔ چیتن پٹیل نے اٹھانوے رنز بنائے۔ پاکستان کے محمد جمیل،محمد اکرم اورادریس سلیم نے دو،دو وکٹیں لیں۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نو وکٹیں کھوکر دوسو اٹھائیس رنز بناسکی۔ فائنل سے قبل پاکستان ٹیم لگاتار نو میچز میں ناقابل شکست تھی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.