13 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 13:19
ناگپور ٹیسٹ: پہلے روز انگلینڈ نے 5 وکٹ پر 199 رنز بنالیے
اے آر وائی - انگلینڈ نے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک پانچ وکٹ پر ایک سو ننانوے رنز بنالیے۔ کیئون پیٹرسن نے تہتر رنز بنائے۔ ناگپور ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لیکن اس کے دونوں اوپنرز ایلسٹر کک اور کامپٹن سولہ رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
اس موقع پر کیئون پیٹرسن نے تہتر رنز نے پہلے جاناتھن ٹراٹ چوالیس رنز اور پھر جو روٹ اکتیس رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ مل کر انگلینڈ کو مکمل تباہی سے بچالیا۔ جس نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک پانچ وکٹ پر ایک سو ننانوے رنز بنالیے۔ روٹ کے ساتھ میٹ پرائیر چونتیس رنز کریز پر موجود ہیں۔ بھارت کی جانب سے ایشانت شرما اور رویندرا جڈیجا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔