تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:50

دورہ بھارت: پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا کل سے آغاز

اے آر وائی - بھارت کے خلاف سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہورہا ہے۔ بھارت کے خلاف دو ٹی ٹوینٹی اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے لئے اعلان کردہ کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کر دی ہے۔



بیس دسمبر تک جاری رہنے والے کیمپ میں روزانہ دو سیشنز میں پریکٹس ہو گی۔ صبح کے سیشن میں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فزیکل ٹریننگ اور انڈور پریکٹس میں حصہ لیں گے جبکہ دوپہر کے سیشن میں قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس ہوگی۔ اکیس دسمبر کو آرام کے بعد ٹیم بائیس دسمبر کو بھارت روانہ ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.