تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 1:19

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

اے آر وائی - آسٹریلیا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے ہوبارٹ میں شروع ہورہا ہے۔ رکی پونٹنگ کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ آسٹریلوی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ ہے، فلپ ہیوز ٹیم میں پونٹنگ کی جگہ لیں گے۔ جنوبی افریقہ سے پرتھ ٹیسٹ ہارنے والی ٹیم میں شامل مچل جانسن کی جگہ اسپنر نیتھن لیون کی واپسی ہوگی۔ کپتان مائیکل کلارک نے بہترین کارکردگی پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔



جے وردھنے، دلشان اور سنگاکارا کی موجودگی میں سری لنکا کی بیٹنگ بیحد مضبوط ہے، لیکن ان کا پیس اٹیک انتہائی کمزور ہے۔ ٹیم کی امیدوں کا مرکز گذشتہ بارہ ماہ میں دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے رنگانا ہیراتھ سے وابستہ ہیں۔ بطور کپتان یہ مہیلا جے وردھنے کی آخری سیریز ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.