14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 1:21
قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آج سے آغازہوگا
اے آر وائی - بھارت کے خلاف سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو رہا ہے۔ بھارت کے خلاف دو ٹی ٹوینٹی اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے لئے اعلان کردہ کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کر دی ہے۔
بیس دسمبر تک جاری رہنے والے کیمپ میں روزانہ دو سیشنز میں پریکٹس ہو گی۔ صبح کے سیشن میں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فزیکل ٹریننگ اور انڈور پریکٹس میں حصہ لیں گے جبکہ دوپہر کے سیشن میں قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس ہو گی۔ اکیس دسمبر کو آرام کے بعد ٹیم بائیس دسمبر کو بھارت روانہ ہو گی۔