14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:9
ناگپور ٹیسٹ: روٹ کی نصف سنچری،انگلینڈ کے277 رنز
اے آر وائی - بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے تک انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر دوسو ستتر رنز اسکور کرلئے۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے جوئے روٹ پنسٹھ رنز بناکرکریز پر موجود ہیں۔
ناگپور میں ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے نامکمل اننگزپانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ننانوے رنز سے شروع کی توجوئے روٹ اور میٹ پرائر کریز پر موجود تھے۔دونوں پلیئرز اپنی اپنی نصف سنچریاں اور پارٹنر شپ کی سنچری مکمل کرلی۔
میٹ پرائرکوستاون کے انفرادی اسکور پر ایشون نے بولڈکیا۔ ٹم بریسن کوئی رن بنائے بغیر ایشانت شرما کی گیند پر ایل بی ڈبلیوہوئے۔ کھانے کے وقفے پر انگلینڈ نے سات وکٹ کھوکر دو سو ستتر رنز اسکور کئے تھے۔ جوئے روٹ پینسٹھ اور گریم سوان انیس رنز پر ناٹ آوٴٹ تھے۔
بھارت کے ایشانت شرما نے تین وکٹیں لی ہیں۔