تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:18

انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر

اے آر وائی - پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیاہے۔پی سی بی نے فل ٹائم بیٹنگ کوچ کے بجائے ہر سیریز کے لئے بیٹنگ کنسلٹنٹ کی تقرری کا فیصلہ کیاہے۔



چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے مریدکے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ انضمام الحق کی خدمات بھارت کیخلاف سیریز کیلئے حاصل کی گئی ہیں۔وہ ٹیم کیساتھ بھارت نہیں جائیں گے لیکن تربیتی کیمپ میں بیٹسمینوں کی مدد کریں گے۔



انضمام الحق آئندہ سال جنوبی افریقہ کے دورے میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ذکاء اشرف نے بتایاکہ ماہر نفسیات مقبول بابری سے بھی معاہدہ کیا گیاہے جو بھارت کے مشکل دورے کیلئے ٹیم کا مورال بلند کرنے کی کوشش کریں گے۔ پی سی بی نے فل ٹائم بیٹنگ کوچ مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔اس کے بجائے سیریز بائی سیریز بنیاد پر بیٹنگ کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.