14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:0
ہوبارٹ ٹیسٹ:کلارک،ہسی کی سنچری شراکت
اے آر وائی - آسٹریلیا نے سری لنکاکے خلاف ٹیسٹ کے پہلے روز چار وکٹوں کے نقصان پر دوسوننانوے رنز بنالئے۔کپتان مائیکل کلارک اور مائیک ہسی نے پانچویں وکٹ کی سنچری پارٹنر شپ بناکرکریز پر موجود ہیں۔
ہوبارٹ میں مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ایڈ کووان صرف چار رنز بناکررن آوٴٹ ہوگئے۔ڈیوڈ وارنر اور فلپ ہیوز نے دوسری وکٹ کی شراکت میں اکیاسی رنز کااضافہ کیا۔ہیوز نے شین واٹسن کیساتھ تیسری وکٹ پر بھی چھیاسی رنز جوڑے۔
فلپ ہیوز نے چھیاسی رنز بناکر رکی پونٹنگ کی جگہ اپنے انتخاب کو درست ثابت کردیا۔وانر ستاون اورواٹسن تیس رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔
پہلے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے چار وکٹ کھوکر دووسو ننانوے رنز اسکور کئے ہیں۔ کلارک ستر اور ہسی سینتیس رنز پر ناٹ آوٴٹ ہیں۔سری لنکا کے ویل گدیرا نے تین وکٹیں لیں۔