تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:1

باکسنگ ،ملینا سے فائٹ کیریئر بنا یامٹاسکتی ہے، عامرخان

اے آر وائی - برطانوی باکسر عامر خان ہفتے کو کارلوس ملینا کیخلاف رنگ میں اتر رہے ہیں۔ عامر خان کاکہنا ہے کہ یہ فائٹ ان کے کیریئر کو بنا یا مٹا سکتی ہے۔ گزشتہ دو مقابلوں میں ڈینی گارسیا اور لیمونٹ پیٹرسن سے شکست کے باعث عامر خان عالمی لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل سے محروم ہوچکے ہیں۔



عامر خان نئے کوچ ورجل ہنٹر کیساتھ تربیت کے بعد پہلی بار رنگ میں اتریں گے۔ ملیناسے مقابلے کو عامر خان بہت زیادہ اہمیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ فائٹ ا ن کے کیریئر کو بنا یا مٹا سکتی ہے۔ وہ جیت کیلئے پر عزم ہیں تاکہ سال کا اختتام فاتحانہ انداز سے کریں اور نئے سال میں کھوئی ہوا مقام حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.