14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:9
فاف ڈوپلیسی جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر
اے آر وائی - جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کیخلاف تین ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے فاف ڈوپلیسی کو کپتان مقرر کردیاہے۔ عمران طاہر کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز اکیس، تئیس اور چھبیس دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان ڈی ویلیئر ٹیم میں شامل ہیں لیکن ان پر سے دباؤ کم کرنے کیلئے قیادت ڈوپلیسی کریں گے۔ٹیم میں چار نئے کھلاڑی وکٹ کیپرکونٹین ڈی کوک،ہنری ڈیوڈز،ایرون فنگیسو اورکرس مورس کو شامل کیاگیا ہے۔
جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ سے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے بھی تیرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیاہے۔جس میں لیگ اسپنر عمران طاہر شامل نہیں ہیں۔