14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:0
ناگپورٹیسٹ: پہلی اننگز میں انگلینڈ330 رنز پر آوٴٹ
اے آر وائی - بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ ٹیم پہلی اننگز میں تین سو تیس رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے جوئے روٹ تہتر رنز اسکور کئے۔
ناگپور میں ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے نامکمل اننگزپانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ننانوے رنز سے شروع کی۔ جوئے روٹ اور میٹ پرائر نصف سنچریاں اور پارٹنر شپ کی سنچری مکمل کرلی۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم تین سو تیس رنز بناکر آوٴٹ ہوئی۔
جوئے روٹ تہتر، میٹ پرائر ستاون اور گریم سوان چھپن رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کے پیوش چاولہ نے چار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ ایشانت شرما نے تین اور رویندر جڈیجا نے دو وکٹیں لیں۔