تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 12:50

ناگپورٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف بھارت مشکلات کا شکار

اے آر وائی - انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں میزبان بھارت مشکلات کا شکار ہے۔ انگلینڈ کے تین سو تیس رنز کے جواب میں دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر بھارت ستاسی رنز پر چار وکٹیں گنوابیٹھا۔



ناگپور میں ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے نامکمل اننگزپانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ننانوے رنز سے شروع کی اور پوری ٹیم تین سو تیس رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے جوئے روٹ تہتر، میٹ پرائر ستاون اور گریم سوان چھپن رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کے پیوش چاولہ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایشانت شرما نے تین اور رویندر جڈیجا نے دو وکٹیں لیں۔



دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر بھارت کی چار وکٹیں ستاسی رنز پر گر گئیں۔ سہواگ کوئی رن نہیں بناسکے۔ گوتم گمبھیر نے سینتیس اور پجارا نے چھبیس رنز اسکورکئے۔ سچن ٹنڈولکر ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے انہیں اینڈرسن نے دو رنز پر بولڈ کیا۔ اینڈرسن نے نویں بار ٹنڈولکرکی وکٹ حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.