14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 18:21
ایشین چیمپینز ٹرافی کیلئےقومی ہاکی ٹیم کااعلان
اے آر وائی - ایشین ہاکی چئمپینز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صدر پی ایچ ایف قاسم ضیاء کہتے ہیں کہ آئندہ سال اپریل میں بھارتی ہاکی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اور منیجر اختر رسول نے بتایا کہ چیمپینز ٹرافی کی ٹیم میں صرف دو تبدیلیاں کی گئی ہیں رضوان جونئیر اور عمر بھٹہ کی جگہ محمد عرفان اور سلمان فاروقی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب صدر پی ایچ ایف قاسم ضیاء نے بتایا کہ رواں ماہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی سیریز کا معاہدہ طے پا جائے گا اور بھارتی ہاکی ٹیم اپریل دوہزار تیرہ میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ قاسم ضیاء کا کہنا تھا کہ ہاکی کے فروغ کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت دونوں کی کوششیں قابل ستائش ہیں ۔