تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 0:30

کبڈی کاچیمپئن کون؟پاک بھارت ٹکراؤ آج ہوگا

اے آر وائی - روایتی حریف ایک مرتبہ پھر مدمقابل ہوں گے ہاکی اور کرکٹ کے بعد اب کبڈی کے میدان میں ۔ کبڈی کا نیا بادشاہ کون ہوگا ۔ اس کےلیے پاکستان اور بھارت کاٹاکرا آج ہورہا ہے۔



انڈیا میں جاری تیسرے کبڈی ورلڈ کپ کے آخری مقابلے میں کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے۔ ورلڈ کبڈی چیمپئن شپ میں فیصلہ کن میچ لدھیا کےگرو نانک سٹیڈیم میں ہفتے کی رات آٹھ بجے شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ابھی تک ناقابل شکست ہیں۔



قومی ٹیم نےسیمی فائنل میں کینیڈا کو تریپن ستائیس سےجبکہ بھارت نے ایران کو اکہتر تئیس سے زیر کیا تھا۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے گروپ میچوں میں سیرالیون ، سکاٹ لینڈ اور اٹلی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔



ایونٹ میں میزبان ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کر رہی ہے جبکہ ایشیا کبڈی کپ کا ٹائٹل جیتنے والی پاکستانی ٹیم کو روایتی حریف کے خلاف نفسیاتی برتری حاصل ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.