تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 0:41

ملتان میں ہونے والادنگل ہار جیت کے نتیجے کے بغیر ختم

اے آر وائی - ملتان میں ہونے والادنگل بغیر کسی ہار جیت کے ختم ہو گیا۔ مقابلہ رستم پاکستان بلو پہلوان اور ملتان کے حامد پہلوان کے درمیان تھا۔ معصوم شاہ روڈ پر ہونے والے اس دنگل میں دونوں پہلوانوں میں آدھا گھنٹہ مقابلہ جاری رہا مگر مقابلے کا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا بلاآخر دونوں پہلوانوں کو برابر قرار دے کر دنگل ختم کردیا گیا۔



دنگل دیکھنے کے لیے آنے والے تماشائیوں کے اصرار پر مقابلہ دوبارہ شروع کروایا گیا مگر یہ مقابلہ بھی بغیر فیصلے کے ہی ختم ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.