15 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:42
سری لنکا کیخلاف آسٹریلیا نے450رنزپراننگزڈیکلئرکردی
اے آر وائی - سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز آسڑیلیا نے اپنی اننگز چار سو پچاس رنز بنا کر ڈیکلئر کر دی۔ مایئکل ہسی نے ناقابل شکست ایک سو پندرہ رنز کی اننگزکھیلی۔
ہوبارٹ میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی نامکمل اننگز دو سو ننانوے رنز چار کھلاڑیوں کے آؤٹ پر شروع کی اسکور میں ایک سو اکاون رنز کے اضافے کے بعد چار سو پچاس رنز پر اننگز ڈیکلئیر کر دی گئی۔ آسڑیلیا کے فلپ ہیوز، ڈیوڈ وارنر ، مائیکل کلارک اور میتھو ویڈ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔مائیکل ہسی نے ایک سو پندرہ رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے ویلیگیدرا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ ابتدائی دو کھلاڑی بیالیس رنز پر پویلین لوٹ آئے۔