تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:51

عامر خان اور کالوس مولینا کی فائٹ اتوار کو ہو گی

اے آر وائی - پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اتوار کی صبح کارلوس مولینا کو ناک آؤٹ کا عزم لیکر رنگ میں اتریں گے۔ عامر خان کے کیرئیر کیلئے یہ فائٹ اہمیت رکھتی ہے۔



برطانوی باکسر عامر خان اور امریکا کے کارلوس مولینا کے درمیان مقابلہ لاس اینجلس باکسنگ ایرینا میں ہوگا۔ مولینا کیخلاف فائٹ عامر خان کے کیر یئر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ چھبیس سالہ باکسر عامر خان انتیس میں سے چھبیس مقابلے جیت چکے ہیں۔آخری دو فائٹس میں لیمونٹ پیٹرسن اور ڈینی گارسیا کیخلاف شکست کا سامنا کرنے سے عامر خان ورلڈ لائٹ ویلٹر ویٹ کے اعزاز سے محروم ہوچکے ہیں۔



اب انھوں نے فریڈی روچ کی جگہ ورجل ہنٹر کی خدمات بطور کوچ حاصل کرلی ہیں۔ امریکی باکسر کارلوس مولینا سترہ مقابلوں میں ناقابل شکست ہیں۔ادھر برطانوی باکسر رواں سال کا اختتام فاتحانہ انداز سے کرنے کیلئے پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔ اور مستقبل میں انکا مقصد کھوئے ہوئے ٹائٹلز کو واپس حاصل کرنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.