17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:23
کرکٹرزکوبی پی ایل کیلئےاین اوسی دورہ پاکستان سے مشروط
اے آر وائی - پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش بورڈ پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان کے دورے کا وعدہ پورا نہ کرنے بی پی ایل کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو این اوسی جاری نہیں کیاجائیگا۔
دوسری بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی بیس دسمبر کو ہوناہے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پی سی بی نے بنگلہ دیش بورڈ پر اپنے خط میں واضح کیاہے کہ دورہ پاکستان کا وعدہ پورا نہ کرنے کی صورت میں بی پی ایل کیلئے کھلاڑیوں کو این اوسی جاری نہیں کریگا۔
پی سی بی کے خط میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کو آئی سی سی کا نائب صدر بنوانے میں پاکستان نے اپنا کردار ادا کردیا۔لیکن بنگلہ دیش نے پاکستان کے دورے کا وعدہ اب تک پورا نہیں کیا۔ بنگلہ دیش بورڈ پی سی بی انتباہ پر فوری رد عمل ظاہرکیا ہے۔
ایڈہاک کمیٹی کے رکن آئی ایچ ملک کے مطابق بنگلہ دیش آئندہ ماہ اپنی ٹیم بھیجنے کیلئے تیار ہے۔اس بارے میں حکومت سے بھی بات کی گئی ہے حالات ٹھیک رہے تو بنگلہ ٹیم پاکستان ضرور آئیگی۔