17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:40
قومی کرکٹ کیمپ ختم، آج ایک روزہ پریکٹس میچ کھیلاجائے گا
اے آر وائی - بھارت کے دورے کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوگیا۔آج کیمپ میں ایک روزہ پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔ تربیتی کیمپ کے آخری روز کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے علاوہ نیٹ پریکٹس کی۔
آج دورے کیلئے منتخب کھلاڑیوں کی دوٹیمیں بناکر ایک روزہ میچز کھیلاجائے گا۔دوسرا میچ ون ڈے پریکٹس میچ بدھ کو ہوگا۔جمعرات کو ٹیم ٹوئنٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ کھیلے گی۔ان میچز سے کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائیگی۔
جمعہ کو آرام کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ہفتے کو دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے بھارت روانہ ہوگی۔