17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:2
فیفا کلب ورلڈکپ فائنل میں برازیل کے کورنتھائنز کلب نے چیلسی
اے آر وائی - فیفا کلب ورلڈکپ فائنل میں برازیل کے کورنتھائنز کلب نے چیلسی کو ایک گول سے شکست دیدی۔ میچ کافیصلہ کن گول پاؤلو گو ریرو نے کیا۔میکسیکوکے مونٹیری کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یوکوہاما جاپان میں جاری فیفاکلب ورلڈکپ کے فائنل میں کورنتھائنز نے یورپی چیمپئن چیلسی کو ایک صفر سے اپ سیٹ شکست دیدی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول دوسرے ہاف میں پاؤلو گوریرو نے کیا۔
چیلسی کی ٹیم چیمپئنز لیگ کے گروپ مرحلے میں ہی ناکامی کے باعث دباؤ کا شکار تھی۔اس شکست کے بعد ان پر تنقید میں اضافہ ہو گا۔فاتح کلب کے کوچ ٹائٹ ارونگ نے جیت کو پوری ٹیم کی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا۔میکسیکو کے مونٹیری کلب میں مصری کلب ال اہلی کو دوصفر سے ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔