تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:40

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان آنے پر رضامند

اے آر وائی - بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ دو میچز کیلئے ٹیم بھیجنے پر رضا مندی ظاہرکردی ہے۔تین سال بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی جانب یہ پہلا قدم ہوگا۔



دوہزارتیرہ کے آغاز پر پاکستان کے شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری کے ساتھ ہورہا ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم دومیچز کیلئے پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہرکی ہے۔مارچ دوہزارنو میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعدسے پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کے لئے نوگوایریابن گیا تھا۔چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی کوششیں رنگ لائیں۔



بنگلہ دیش کرکٹ جنوری کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریگی۔مجوزہ سیریز میں بارہ اور تیرہ جنوری کو پاکستان اور بنگال ٹائیگرز کے درمیان ایک ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائیگا۔ اپریل میں ہائی کورٹ نے بنگلہ دیش ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے سے روک دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.