تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:52

ہوبارٹ ٹیسٹ:393رنز ہدف کے تعاقب میں سری لنکاکے 65رنز

اے آر وائی - آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو فتح کے لئے دوسو ترانوے رنز کا ہدف دیا ہے۔ چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک سری لنکا نے دو وکٹ پر پینسٹھ رنز بنا لئے۔ ہوبارٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی ٹیم دوسو اٹھہتر رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔



ایڈکووان چھپن اور ڈیوڈ وارنر اڑسٹھ رنز بناکرنمایاں رہے۔ کپتان مائیکل کلارک ستاون رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسوترانوے رنز ہدف کے تعاقب میں چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک سری لنکا نے دو وکٹوں کے نقصان پر پینسٹھ رنز بنالئے۔



کرونا رتنے تیس اوردلشان گیارہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سنگاکارا اٹھارہ اور جے وردنے پانچ رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ میچ کے آخری روز سری لنکاکو فتح کیلئے تین سو اٹھائیس رنز اور آسٹریلیا کو آٹھ وکٹیں درکار ہونگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.