18 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:32
بھارت کیخلاف کھلاڑیوں کوجارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی،وسیم اکرم
اے آر وائی - پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم کہتے ہیں کہ بھارت کیخلاف جیت کیلئے جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی۔
کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا ہے پاکستان کیلئے دورہ بھارت کافی سخت ثابت ہوگا۔۔ پاکستانی فاسٹ بولرز اچھے ہیں،امید ہے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔ سابق کپتان نے کہا کہ انھیں نوجوان فاسٹ بولر محمد عرفان نے کافی متاثر کیا ہے۔محمد عرفان سے ملاقات ہوئی تو ٹپس دونگا کہ آخری اوور کیسے کرایا جاتا ہے۔
وسیم اکرم نے مزید کہا کہ اگر وہ کپتان ہوتے تو شاہد آفریدی کو ون ڈے ٹیم میں منتخب کرنے کیلئے سلیکٹرز کو قائل کرلیتے۔ آل راؤنڈر کی ون ڈے اسکواڈ میں بحیثیت بولر جگہ بنتی ہے۔