18 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:44
ملک ریاض کا اسنوکر چیمپئن محمدآصف کیلئے کار کا تحفہ
اے آر وائی - معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض نے کہا ہے کہ کھیلوں اور دوسرے شعبوں میں جو بھی پاکستان کا نام روشن کرے گا۔ اُس کی وہ مالی معاونت کرکے حوصلہ افزائی کریں گے۔
لاہور میں عالمی اسنوکر چمپئین محمد آصف کو گاڑی دیئے جانے کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ وہ آصف جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔ اسی لیےوہ ورلڈ چیمپئن کو گاڑی بطور تحفہ دے رہے ہیں۔ اس موقعے بحریہ ٹاؤن کی انتطامیہ نے ممحدآصف کو ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا۔